ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :منی پال کستوربا صحت کارڈ میں نئی خدمات شامل : ہوناور میں 14 جولائی کو ہوگا مفت ہیلتھ چیک آپ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام بھی ہوسکتےہیں شریک

بھٹکل :منی پال کستوربا صحت کارڈ میں نئی خدمات شامل : ہوناور میں 14 جولائی کو ہوگا مفت ہیلتھ چیک آپ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام بھی ہوسکتےہیں شریک

Wed, 10 Jul 2019 21:07:17    S.O. News Service

بھٹکل:10؍جولائی  (ایس اؤ نیوز)  منی پال کستوربا اسپتال کے زیرا ہتمام 14جولائی کو انڈین میڈیکل اسوسی ایشن ، روٹری کلب، لائنس کلب، جی ایس بی یوتھ ونگ اور وومنس ونگ ، ہوناور ٹمپو ڈرائیور مالکان سنگھ ، فارمیسی  سنگھ اور آٹو مالکان سنگھ کے اشتراک کے ساتھ ہوناور کے مارتھوما انگلش میڈیم اسکول میں مفت ہیلتھ چیک آپ کیمپ منعقد کیا گیا ہے۔ کیمپ صبح نو بجے شروع ہوگا اور دوپہر ایک بجے تک جاری رہے گا۔ اس بات کی اطلاع   کے ایم سی مارکٹنگ شعبہ کے ذمہ دار مسٹر روی کرن پائی نے دی۔ 

بھٹکل کےایک نجی اسپتال میں منعقدہ پریس کانفرنس میں جانکاری دیتے ہوئے  مسٹر روی کرن نے بتایا کہ  اس کیمپ میں  دل کے مریض، اعصاب و رگوں ، عام امراض ، مثانہ ، گردے ، ریڈیوتھراپی  اور کینسر ،کان ، ناک ، حلق ، جِلد، بچوں کے ماہرین شریک ہوں گے اور اپنے فرائض انجام دیں گے۔ کیمپ میں مفت میں ای سی جی ، خون میں شوگر ، بی پی وغیرہ کی جانچ کی جائے گی۔ منتظمین نے ہوناور کے ساتھ ساتھ اطراف کے علاقوں یہاں تک کہ بھٹکل کے  عوام الناس سے بھی اس  کیمپ سے استفادہ کرنےکی اپیل کی ہے۔

منی پال  کستوربا اسپتال (کے ایم سی اسپتال)   کے تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے رون کرن نے بتایا کہ  کے ایم سی کی طرف سے صحت کارڈ گذشتہ 19 سالوں سے جاری ہے۔ امسال عوام کے لئے کئی نئی امدادی اسکیم بھی جاری کی گئی ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ دوسال کی مدت والے کارڈ کو شروع کرنے کے علاوہ منی پال گو ۔ ا سپتال  کو صحت کارڈ میں شامل کیاگیا ہے۔ اس مرتبہ خاندانی منصوبہ جاری کیاگیاہے، کارڈ والا، اس کی بیوی ، 25برس سے کم عمروالے بچے اور والدین ،ساس،سسر کارڈ سے استفادہ کرسکتےہیں کارڈ کی ممبر شپ فیس 650 روپئے ہے۔ دوسال کے لئے 850روپئے طئے کی گئی ہے۔ صحت کارڈ کے تحت معمر وں کے لئے 50فی صد، لیباریٹری جانچ میں 30فی صد، سی ٹی ، ایم آر آئی ، الٹرا ساؤنڈ، باہر کی جانچوں میں 20فی صد ، جنرل وارڈ اندرونی مریضوں کے لئے 25فی صد، دوائیوں میں 12فی صد رعایت دی جائے گی ۔ دوسالوں میں کارڈ کا جتنی بار چاہے اتنی بار استعمال کرسکتے ہیں۔

سال 2019میں رجسٹر یشن کے لئے عوام سینٹ ملاگریس سوہاردا بھٹکل 9538894590گوری شنکر موگیر 8722540496اور مرڈیشور میں 9538020303شرالی میں 8277099156پر رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ پریس کانفرنس میں شری نواس بھاگوات، تلسی داس دیواڑیگا، راجیندرنائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: